ٹربل شوٹر ہریش راؤ حضورآباد میں سرگرم

   

اکتوبر کے اواخر میں چیف منسٹر کا جلسہ عام، تمام سروے ٹی آر ایس کے حق میں
حیدرآباد ۔ 29 ستمبر (سیاست نیوز) حکمران ٹی آر ایس ہر حال میں حضور آباد اسمبلی حلقہ کا ضمنی انتخابات جیتنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے۔ ٹی آر ایس کے ٹربل شوٹر ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کو انتخابی انچارج نامزد کیا گیا ہے ۔ دو وزرا، 10 ارکان اسمبلی، تین ارکان قانون ساز کونسل حضورآباد کے مختلف مقامات پر قیام کرتے ہوئے پارٹی امیدوار جی سرینواس یادو کی کامیابی کے لئے کام کررہے ہیں۔ انتخابات سے ایک ہفتہ قبل چیف منسٹر کے سی آر کا جلسہ عام منعقد کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ریاستی کابینہ سے ایٹالہ راجندر کی برطرفی کے بعد 2 مئی سے حکمران ٹی آر ایس نے اپنی ساری توجہ اسمبلی حلقہ حضورآباد پر مرکوز کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کیلئے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد انتخابی مہم میں تیزی پیدا کردی ہے۔ حکمران جماعت ہر بدلتے ہوئے حالات کے لحاظ سے اپنی سیاسی حکمت عملی تبدیل کررہی ہے اور ساتھ ہی سروے بھی کررہی ہے۔ جن علاقوں میں پارٹی کا موقف کمزور ہے وہاں پارٹی کے موقف کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ دوباک اسمبلی حلقہ میں شکست اور جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کی توقع سے زیادہ ڈیویژنس پر کامیابی کے بعد حکمران ٹی آر ایس نے ہر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ گریجویٹ حلقوں کے کونسل انتخابات اور ناگرجنا ساگر اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے بعد ٹی آر ایس کے حوصلے بلند ہیں۔ ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ ہریش راؤ کو انچارج بنانے کے بعد ٹی آر ایس کے موقف میں کافی بہتری آئی ہے۔ ٹی آر ایس کی جانب سے سماج کے تمام طبقات کو ٹارگیٹ کرتے ہوئے کام کیا جارہا ہے۔ ہریش راؤ کی جانب سے ہر 50 ووٹرس پر ایک انچارج کو نامزد کرتے ہوئے کام کیا جارہا ہے اور ہر ہفتہ ان سے رپورٹ طلب کی جارہی ہے۔ ن