ٹرمپ انتظامیہ نے فرانس کو مجسمہ آزادی دینے کا امکان یکسر مسترد کردیا

   

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے فرانس کو نیویارک میں نصب مجسمہ آزادی دینے کا امکان یکسر مسترد کردیا۔یوکرین نواز فرانسیسی رکن یورپی پارلیمنٹ رافیل گلکسمن نے کہا تھا کہ جابروں کا ساتھ دینے والے امریکہ سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ پیرس کی جانب سے واشنگٹن کو دیا گیا مجسمہ آزادی واپس کردے کیونکہ اب امریکہ ان اقدار کا حامل نہیں رہا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس نے 138 برس پہلے یہ مجسمہ امریکہ کے صد سالہ یوم آزادی پر دیا تھا۔اس پر ترجمان وائٹ ہاؤس نے ردعمل میں کہا کہ وہ فرانسیسی سیاستدان کو یاد دلائیں گی کہ یہ امریکہ کی بدولت ہے کہ آج فرانسیسی شہری جرمن نہیں بول رہے تو اس لیے فرانسیسیوں کو امریکہ کا بہت شکر گزار ہونا چاہیے ۔
امریکی فوج کے یمن کے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت پر حملے
صنعا: امریکی فوج نے پیر کی تاخیر شب یمن کے دارالحکومت صنعا پر تازہ فضائی حملہ کیا۔ حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔ٹی وی نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ یہ حملے صنعا کے مغربی حصے میں ہوئے ۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔مقامی باشندوں کے مطابق، حملوں میں حوثی گروپ کے زیرانتظام پہاڑی پر قائم فوجی مقام اور ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔