ٹرمپ اور بائیڈن دونوں بھوکے بھیڑیئے : ایران

   

تہران: ایرانی سپریم لیڈر علی حسینی خامنہ ای نے کہا کہ ‘‘شکاری بھیڑیا’’ صدر جو بائیڈن اپنے پیشرو سے مختلف نہیں ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کچھ ہی عرصہ میں ایران ، امریکہ اور دیگر ممالک نیوکلیر مذاکرات کے لیے ویانا میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ خامنہ ای نے ایران کے 2015 کے ایٹمی معاہدے پر امریکہ کے ‘‘بے شرم’’ رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایسا برتاؤ کیا جیسے ایران معاہدے سے نکل گیا ہے ، جبکہ 2018 میں امریکیوں نے اس معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران پر سخت پابندیاں عائد کیں۔ انہوں نے اس معاہدے پر یورپی دستخط کرنے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ، ‘‘وہ بھی امریکہ کی طرح ہیں ، الفاظ اور بیان بازی سے وہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ گویا ایران نے مذاکرات کو مذاق بنایا ہوا ہے یا وہ اسے بے نتیجہ رکھنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ ایران سے مذاکرات کریں گے لیکن اگر اْس نے بات نہیں مانی تو دوسرا راستہ بھی ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں ٹرمپ کو ایک نااہل صدر قرار دیا جاتا رہا اور یہ کہا جاتا رہا کہ بائیڈن ایک تجربہ کار سیاست داں ہیں۔