ٹرمپ دنیا کے خطرناک ترین انسان : ٹرمپ کی بھتیجی

,

   

واشنگٹن ۔16جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بھتیجی ان کے بارے میں ایک بے باک اور خوشامد سے پاک یادداشت شائع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن وہ کون ہیں اور اب کیوں سامنے آئی ہیں؟کتاب شائع کرنے والی امریکی کمپنی سائمن اور شسٹر نے پیر کو اعلان کیا کہ میری ٹرمپ 28 جولائی کو ‘ٹو مچ اینڈ نیور اینف: ہاؤ مائی فیملی کریئٹیڈ دی ورلڈز موسٹ ڈینجرس مین’ یعنی ’میرے خاندان نے کس طرح دنیا کا سب سے خطرناک انسان پیدا کیا‘ نامی اپنی یادداشت شائع کر رہی ہیں۔یہ کتاب ریپبلکن نیشنل کنونشن سے چند ہفتوں قبل اس وقت کتب فروشوں کی الماریوں میں ہوگی جب ان کے چچا نومبر میں دوبارہ انتخاب کے لیے پارٹی کی جانب سے نامزد کیے جا رہے ہوں گے۔اس یادداشت میں مبینہ طور پر یہ انکشاف ہوگا کہ انھوں نے کس طرح صدر ٹرمپ کے ذاتی مالی معاملات پر جاری وسیع تحقیقات کے متعلق خفیہ دستاویزات نیویارک ٹائمز کو اشاعت کے لیے فراہم کیں۔پولٹزر ایوارڈ یافتہ خبر میں الزام لگایا گیا تھا کہ صدر ‘پر فریب’ ٹیکس اسکیموں میں ملوث تھے اور انھوں نے اپنے والد کے ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے آج کی رقم میں 40 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی جائیداد حاصل کی۔ایمازون پر کتاب کے متعلق جاری مختصر اشتہار میں کہا گیا ہے کہ مصنفہ اپنے چچا کے بارے میں بتائیں گی کہ کس طرح وہ ایسے آدمی بنے جو آج دنیا کی صحت، معاشی سکیورٹی اور سماجی ہم آہنگی کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔

امریکہ میں شدید احتجاج کے بعد
ٹرمپ کا پولیس اصلاحات کا اعلان
واشنگٹن ۔16جون (سیاست ڈاٹ کام) نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف کئی ہفتوں کے احتجاج کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پولیس میں اصلاحات سے متعلق ایک بل پر دستخط کر دیے ہیں۔ اصلاحات کی تفصیلات ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی جائیں گی۔ امریکا میں گزشتہ کئی ہفتوں سے نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری تھے۔ امریکہ کو ہلا دینے والے ان مظاہروں کی وجہ ایک افریقی نڑاد امریکی شہری کی آک پولیس اہلکار کے ہاتھوں پر تشدد موت بنی۔ اس واقعے کے بعد دنیا کے درجنوں ممالک میں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔