پابندیوں میں آئی سی سی حکام کو امریکہ میں داخلے سے روکنا بھی شامل ہے۔
واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں جس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت پر امریکی قریبی اتحادی اسرائیل کی تحقیقات پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
نہ ہی امریکہ اور نہ ہی اسرائیل عدالت کے رکن ہیں اور نہ ہی اسے تسلیم کرتے ہیں۔ اسرائیل امریکہ کا قریبی اتحادی ہے اور عدالت نے حال ہی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف اکتوبر 2023 میں حماس کے اسرائیل کے خلاف حملے کے بعد غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف ان کے اقدامات پر گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔
ٹرمپ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کے اقدامات نے “خطرناک مثال” قائم کی ہے۔ پابندیوں میں آئی سی سی حکام کو امریکہ میں داخلے سے روکنا بھی شامل ہے۔