ٹرمپ نے تین ہندوستانی امریکیوں کو اہم عہدے دیئے

,

   

واشنگٹن ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تین ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کو اہم ترین انتظامی عہدوں پر فائز کیا ہے جیسا کہ وائیٹ ہاؤس سے سینیٹ کو بھیجی گئی تازہ ترین فہرست میں نامزدگیوں سے پتہ چلتا ہے۔ اس فہرست کے مطابق ریتابرنوال کو اسسٹنٹ سکریٹری آف انرجی (نیوکلیئر انرجی)، آدتیہ بامزائی کوپرائیویسی اینڈ سیول لبرٹیز اوورسائٹ بورڈ کا رکن اور بمل پٹیل کو اسسٹنٹ سکریٹری آف ٹریژری مقرر کیا ہے۔ ان تینوں کے ناموں کا اعلان حالانکہ صدر ٹرمپ نے کیا تھا تاہم نامزدگیوں کو سینیٹ کے پاس چہارشنبہ کو بھیجا گیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ ٹرمپ نے اب تک زائد از تین درجن ہندوستانی نژاد امریکیوں کو مختلف اہم عہدوں پر فائز کیا ہے جبکہ کابینی درجہ کی پہلی ہندوستانی خاتون نکی ہیلی اور پہلے ڈپٹی پریس سکریٹری راج شاہ اب ٹرمپ انتظامیہ کا حصہ نہیں ہیں۔