ٹرمپ نے 2020 کے الیکشن نتائج سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی، بینی تھامپسن

   

نیویارک۔ کیپیٹل پر حملے کی تحقیقات کرنے والی ہاؤس کمیٹی کے چیئرمین نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 2020 کے الیکشن نتائج پلٹنے کی کوشش میں لاقانونیت اور بدعنوانی کا راستہ اپنایا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بینی تھامپسن نے عدالت میں کہا کہ ٹرمپ کا اقدام جمہوریت پر حملہ اور جمہوری ادارے تباہ کرنے کی کوشش ہے۔ کیپیٹل پر حملے کی تحقیقات کرنے والی ہاؤس کمیٹی کے چیرمین بینی تھامپسن کا کہنا تھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے جھوٹ بولا اور اپنے حلف کے ساتھ غداری کی جس کا احتساب ہونا چاہئے۔