واشنگٹن۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جنہیں اس وقت مواخذے کا سامنا ہے تاہم واشنگٹن کے انتہائی سرد موسم اور مواخذے کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے صدر موصوف اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ کرسمس منانے کے لئے فلوریڈا روانہ ہوگئے۔ ٹرمپ اپنی شخصی تفریح گاہ پام بیچ ریساٹ پر جمعہ کے روز پہنچنے والے تھے لیکن ان کے مواخذے کی وجہ سے ان کا پروگرام تاخیر کا شکار ہوا۔ سینیٹر لنزے گراہم نے یہ بات بتائی جو صدر موصوف کے قریب سمجھی جاتی ہیں۔