واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملوں کے بعد ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔میلانیا ٹرمپ نے 2 سال سے زائد وقت کے بعد پہلا ٹی وی انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے ٹرمپ پر ہونے والے 2 حملوں پر بات کی اور بتایا کہ انہیں کیسے پتہ چلا۔امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق خاتونِ اوّل نے کہا کہ حملے کی خبر میں نے لائیو نہیں دیکھی، کچھ منٹس بعد دیکھی، سْن کر میں ٹی وی کی طرف دوڑی اور میں بار بار اسکرین دیکھ رہی تھی۔میلانیا ٹرمپ نے 15 ستمبر کو ٹرمپ پر ہونے والے دوسرے حملے کی کوشش کے بارے میں کہا کہ میں اْس وقت نیویارک شہر میں تھی، میں نے اس بارے میں ٹی وی پر دیکھا اور جیسے ہی میں نے اسے دیکھا تو میں نے ٹرمپ کو دوبارہ فون کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں دونوں واقعات واقعی معجزات تھے۔یاد رہے کہ 13 جولائی کو بھی ریاست پنسلوانیا کی ریلی میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔