ٹرمپ کا‘ امریکی خلائی فورس ’بنانے کا اعلان

   

واشنگٹن، 21 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قومی سیکورٹی فورسز کے چھٹے برانچ ‘امریکی خلائی فورس ’بنانے کا اعلان کیا۔مسٹر ٹرمپ مالی سال 2020 کے لئے قومی دفاع اتھارٹی ایکٹ پر دستخط کر سکتے ہیں۔ اس بل میں امریکی خلائی فورس کی تعمیر کا خاکہ پیش کیا گیا ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے بل پر دستخط سے پہلے کہا‘‘آج ہمارے لئے ایک اور کامیابی کا دن ہے کیونکہ ہم اپنی فوج کے لئے نئی شاخ کا افتتاح کر رہے ہیں۔ یہ بہت بڑا اور اہم لمحہ ہے ۔ اسے خلائی(اسپیس) فورس کہا جاتا ہے ‘‘۔