ٹرمپ کا بی بی سی سے 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 16 ڈسمبر (ایجنسیز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے۔ مقدمے میں ادارے پر گمراہ کن ویڈیو ایڈیٹنگ کے ذریعے ہتک عزت کا الزام لگاتے ہوئے کم از کم 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔فلوریڈا میں پیر کے روز ٹرمپ کی طرف سے دائر کیے گئے مقدمے میں “ہتک عزت اور دھوکہ دہی” اور “غیر منصفانہ تجارتی طریقوں” سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کے ہر الزام کیلئے “کم از کم 5 ارب ڈالر ہرجانہ” طلب کیا گیا ہے۔ٹرمپ کے مطابق بی بی سی نے انھیں وہ بات کہتے ہوئے دکھایا جو انھوں نے نہیں کہی تھی۔