ٹرمپ کا مجوزہ دورہ آگرہ ، یوگی نے تیاریوں کا جائزہ لیا

   

آگرہ۔19فروری(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے 24 فروری کوآگرہ آمدکے پیش نظر افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کر کے تیاریوں کا جائزہ لیا۔سرکاری ذرائع نے چہارشنبہ کو بتایا کہ وزیر اعلی نے منگل کی دیر شام جائزہ میٹنگ میں افسران کو ہدایت دی کی سبھی تیاریاں وقت کے اندر بحسن خوبی پوری کی جائیں۔یہ بھی دھیان رکھا جائے کہ اس دوران عوام الناس کو کسی بھی قسم کی کوئی دقت نہ ہو۔انہوں نے افسران سے سیکورٹی کے بارے میں خصوصی معلومات حاصل کیں۔جائزہ میٹنگ میں ڈی ایم نے وزیر اعلی کو امریکی صدر کی آمد کے پیش نظر کی جارہی تیاریوں کے ضمن میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔وزیر اعلی نے ائیر پورٹ سے تاج محل تک جائزہ لے کر استقبال اور سیکورٹی نظم ونسق کا جائزہ لیا۔