واشنگٹن 10 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی توانائی مارکٹوں کی صورتحال پر سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے تبادلہ خیال کیا ۔ وائیٹ ہاوز نے یہ بات بتائی اور کہا کہ عالمی مارکٹ میں تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے بعد یہ بات چیت ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ولیعہد سے بات چیت کی زیادہ ترفصیل نہیں بتائی ہے تاہم تیل قیمتوں پر ضرور بات ہوئی ہے ۔