واشنگٹن: امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی فوجی ڈرون گرائے جانے کے بعدامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایران کے خلاف جوابی فوج کارروائیوں کی منظور ی دیدی تھی لیکن انتظامیہ کے اعلی افسران کے ساتھ غور وفکر کرنے کے بعد جمعہ کے صبح انہو ں نے اپنا فیصلہ بد ل دیا او رحکم واپس لے لیا۔ وہائٹ ہاؤز کے سینئر اہل کا رو ں کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اخبار ”نیویارک ٹائمز“ کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس معاملہ میں کچھ مخصوص اہداف پر ریڈار او رمیزائل سسٹمس کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بندی کی گئی تھی۔امریکی لڑاکا طیارہ جنگی جہاز ایران پر میزائل سے حملہ کرنے کیلئے بالکل تیار تھا لیکن ٹرمپ نے فوج کو منع کردیا۔
نیویار ک ٹائمز کے مطابق ان حملوں کیلئے جمعہ کاسورج طلوع ہونے سے قبل مقررکیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے امریکی صدر ٹرمپ پر امریکی سیاستدانو ں کی جانب سے سخت تنقیدیں کی جارہی ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی رکن الحان عمر نے ٹوئیٹ کیا کہ جارح قوتین ایک بار پھر بے بنیاد بہانے سے جنگ کا نقارہ بجانے میں مصروف ہیں جس میں کئی بچوں سمیت امریکیو ں کی بھی جانیں جائیں گی او ردنیا کا امن مزید برباد ہوگا۔