ٹرمپ کا G-20 کانفرنس میں پوٹن اور جن پنگ سے ملاقات کا فیصلہ

   

واشنگٹن، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتہ جاپان کے اوساکا میں منعقد شدنی G-20 اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر ژی جن پنگ سے ملاقات کریں گے ۔ ٹرمپ نے روس اور چین دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات نہ ہونے کی بات قبول کرتے ہوئے دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیئے انٹرویو میں کہا‘‘روس اور چین کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات نہیں ہیں۔ یہ بہت اہم ہے کہ ہم ایسا کریں. وہ طاقتور ملک ہیں اور ہم ایک بہت ہی طاقتور قوم ہیں … میں روس کے ساتھ جانا چاہتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم کریں گے ۔ میں چین کے ساتھ ملنا چاہتا ہوں اور یہاں بھی مجھے لگتا ہے کہ ہم ایسا کریں گے۔ میں اگلے ہفتے جاپان میں منعقد G-20 کانفرنس کے دوران دونوں (پوٹن اور ژی جن پنگ) لیڈروں سے مل رہا ہوں‘‘۔