ٹرمپ کو مودی بھگوان بنانے کی کوشش میں مصروف : کانگریس

,

   

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ ہندوستان کیلئے وسیع تر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ٹرمپ کو مودی بھگوان بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اس ہفتہ کے اواخر میں ٹرمپ کا پہلا دورہ ہندوستان ہے۔ کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ آخر صدر ٹرمپ کا 70 لاکھ عوام کی جانب سے خیرمقدم کیا جارہا ہے’’کیا وہ بھگوان ہیں‘‘۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے مفادات کیلئے ہندوستان آرہے ہیں۔ ٹرمپ نے تجارتی معاہدہ نہیں کیا ہے۔ وہ صرف امریکہ کے فائدہ کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ہمیں خوش کرنے کیلئے نہیں آرہے ہیں۔ ٹرمپ کیا بھگوان ہیں۔ 7 ملین لوگ کھڑا کرنے کی کیا ضرورت ہے؟۔ وہ ٹریڈ ڈیل نہیں کررہے ہیں۔ اس کیلئے امریکہ فرسٹ ہے۔ وہ صرف امریکہ کا دھندا کرنا چاہتا ہے۔ ہم کو خوش کرنے نہیں آرہا ہے۔ صدر ٹرمپ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ 24 اور 25 فبروری کو ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ پہلے دن وزیراعظم نریندر مودی اپنی آبائی ریاست گجرات میں ان کا خیرمقدم کریں گے اور وزیراعظم مودی کے ساتھ وہ روڈ شو بھی کریں گے۔ ادھیر چودھری نے مرکزی وزیر پیوش گوئل پر بھی تنقید کی کہ وہ کانگریس پر الزام لگا رہے ہیں کہ 26/11 حملہ میں ہندو دہشت گرد ملوث ہونے کا جھوٹا پروپگنڈہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ہندو دہشت گردی کا لفظ اس پس منظر میں استعمال کیا گیا تھا جہاں پرگیہ ٹھاکر اور دیگر دو مکہ مسجد دھماکہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت بھی یوپی اے حکومت نے حملہ کے تعلق سے ہر چیز کا انکشاف کیا تھا۔

ٹرمپ اور مودی کا 24 فبروری کو ’’نمستے ٹرمپ‘‘ پروگرام سے خطاب
احمدآباد ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ ہند کے پیش نظر گجرات کے چیف منسٹر وجئے روپانی نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی قدیم ترین جمہوریت کے قائد کی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے قائد سے 24 فبروری کو ملاقات ہوگی جب دونوں قائدین احمدآباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کشمیر اجتماع سے خطاب کریں گے۔ گجراتی زبان میں یہ ویڈیو پوسٹ کیا گیا ہے جو چیف منسٹر کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ہے۔ دونوں قائدین ’’نمستے ٹرمپ‘‘ پروگرام سے خطاب کریں گے جس میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ٹرمپ کے دورہ ہند ۔ امریکہ کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے۔ ویڈیو میں ’’ہوڈی ۔ مودی‘‘ پروگرام کی تصاویر کو بھی شامل کیا گیا ہے جو گذشتہ سال مودی کے دورہ امریکہ کے موقع پر ہوسٹن میں منعقد ہوا تھا۔ ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہوں گے جو گجرات کا دورہ کریں گے۔ پروگرام کے مطابق امریکی صدر مودی کے ساتھ احمدآباد ایرپورٹ سے کرکٹ اسٹیڈیم تک 22 کیلو میٹر طویل روڈ شو میں حصہ لیں گے اور راستہ میں وہ مہاتما گاندھی کے سابرمتی آشرم کا بھی دورہ کریں گے۔ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی دورہ میں شامل ہوں گی۔
ٹرمپ کا ریمارک ہندوستان کی
توہین : کانگریس
نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے الزام عائد کیا کہ صدر ٹرمپ نے ہندوستان کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ کرنے کے بارے میں ریمارک کرتے ہوئے ہندوستان کے وقار کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ ہند ۔ امریکی تعلقات برسوں سے مستحکم ہیں لیکن ٹرمپ اس پر سنجیدہ نظر نہیں آتے۔