ٹرمپ کی زبانی لغزش ، ایران کے موجودہ سپریم قائد کی بجائے مرحوم قائد کا نام لے لیا

,

   

واشنگٹن۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جس وقت ایران کے سپریم قائد آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف تحدیدات کا اعلان کررہے تھے، اس وقت ٹرمپ کی زبان میں لغزش ہوئی اور انہوں نے ایران کے سابق سپریم قائد آیت اللہ روح اللہ خمینی کا نام لے لیا۔ ایران میں اسلامی انقلاب کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کا 1989ء میں انتقال ہوگیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک ملک کی قیادت آیت اللہ علی خامنہ ای کرتے آرہے ہیں۔