ٹرمپ کی مقبولیت میں مسلسل کمی

   

واشنگٹن، 29 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی عوام میں پسندیدگی کی شرح میں مزید کمی آگئی، پسندیدگی میں کمی کی وجہ ایران پر حملے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بتایا جارہا ہے ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت کے گراف میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ رائٹرز اور اپسوس کے حالیہ سروے میں بتایا گیا کہ صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن ووٹرز کی شرح اب محض 34 فیصد رہ گئی ہے ۔ سروے کے اہم اعداد و شمار میں کہا گیا کہ موجودہ سروے ٹرمپ پر حملے سے پہلے کا ہے ، جس میں 34 فیصد امریکی ووٹر کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ گزشتہ سروے میں یہ شرح 36 فیصد تھی۔