ٹورنٹو : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنائے جانے بات کو کینیڈا کی عوام نے بہت سنجیدگی سے لے لیا اور اس کے خلاف اپنا ردعمل بھی ظاہر کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے بیان کے بعد کینیڈا میں ’کینیڈا برائے فروخت نہیں ہے‘ جملے لکھے والی کیپس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔اس ٹوپی کو ڈیزائن کرنے والے شخص کے مطابق اس قسم کی ہزاروں کیپس کے آن لائن آرڈر دیے جاچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ وقت ہے جب ہم سے اس معاملے پر تمام اختلافات بْھلا کر ایک ساتھ کھڑے ہوں۔یاد رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے کینیڈا سے متعلق بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب کینیڈا میں سیاسی بحران آیا ہوا ہے اور موجودہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مارچ میں عہدہ چھوڑ دیں گے۔