ٹرمپ کے دورہ ہند کے خلاف سی پی آئی کا امریکی قونصل خانہ پردھرنا

   

حیدرآباد۔/26 فبروری، ( سیاست نیوز) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ ہند کے خلاف حیدرآباد میں امریکی قونصل خانہ کے قریب احتجاج منظم کرنے والے سی پی آئی قائدین اور دیگر کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کے مطابق سی پی آئی لیڈر نارائنا نے ٹرمپ کے دورہ کے خلاف امریکی قونصل خانہ کے روبرو احتجاج منظم کرنے کی اپیل کی تھی۔ بیگم پیٹ پولیس نے وہاں اپنی بھاری جمعیت تعینات کی تھی اور اس مقام سے نصف کلو میٹر پہلے سی پی آئی قائدین اور کارکنوں کو روک دیا بعد ازاں احتیاطی تحویل میں لے لیا گیا۔ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا جس میں سی پی آئی قائدین نے ’ ٹرمپ واپس جاؤ ‘ کے نعرے لگائے۔