ٹرمپ کے مشیرو داماد جیرڈ کشنرکا آئندہ ہفتہ دورۂ اسرائیل و مراقش

   

واشنگٹن : امریکی انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار نے کل انکشاف کیا کہ وائٹ ہاؤس کے مشیر جیرڈ کشنر اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ آئندہ ہفتہ اسرائیل اور مراقش دورہ کریں گے۔امریکی وفد ایک ایسے وقت میں آفریقہ اور مشرق وسطیٰ کا دورہ کر رہا ہے جب حال ہی میں رباط اور تل ابیب کے مابین امن معاہدے کا اعلان کیا گیا تھا۔ امریکی وفد اسی معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ملکوںی کی قیادت سے بات چیت کرے گا۔ ذرائع نے کہا کہ امریکی وفد تل ابیب پہنچ کر وہاں سے اسرائیلی عہدیداروں کو اپنے ساتھ لے کر مراقش روانہ ہو گیا۔ دونویں ملکوںی کے درمیان یہ اپنی نوعیت کا پہلا فضائی کمرشل سفر ہو گا۔اس دورے میں جیرڈ کشنر کے ہمراہ امریکہ کے مشرق وسطی کے مندوب ایوی برکوویٹز اور یو ایس فاؤنڈیشن برائے بین الاقوامی ترقی کے سربراہ ایڈم بوہلر پیر کو اسرائیل پہنچیں گے۔عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ یروشلم میں امریکی وفد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات چیت کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ توقع کی جارہی ہے کہ العال کمپنی آئندہ منگل کو تل ابیب سے رباط کے لیے پہلی براہ راست پرواز چلائے گی۔