ممبئی۔ لاک اپ اور کچا بادام گیت کی شہرت یافتہ انجلی اروڑہ نے اپنے ڈپریشن اور ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ غیر ضروری ٹرولنگ سے نمٹنا کتنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب کسی کے ساتھ ہونے والی کسی بھی غلط بات کے بارے میں بات کرنے کی بات آتی ہے، تو بہت سارے دانشور لوگ اپنے خیالات اور تجربات کو پیش کرتے ہوئے نظر آئیں گے، لیکن جس لمحے وہ معاشرے سے دور ہوتے ہیں اور اپنا سوشل میڈیا کھولتے ہیں تو وہاں نفرت انگیز تبصرے، گالی گلوچ، اوربہت کچھ ہوتا ہے۔ انہوں نے آن لائن بے دردی سے ٹرول ہونے کے بعد شدید ذہنی بیماری کا سامنا کرنے کے بارے میں بات کی۔ انجلی نے کہاکہ ہاں، ٹرولنگ ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالتی ہے اور یہ کسی کی زندگی کو بنیادی طور پر پریشان کر سکتی ہے۔ میں یہ اچھی طرح جانتی ہوں کیونکہ میں نے بہت زیادہ ٹرولنگ کا سامنا کیا ہے، جس نے نہ صرف مجھے بہت رولایا بلکہ مجھے سوشل میڈیا چھوڑنے کے بارے میں سوچنے پر مجبورکیا۔ انجلی کافی عرصے سے ڈپریشن کا سامنا کر رہی تھی۔ درحقیقت، ایک بار اس نے ایک ریئلٹی شو میں انکشاف کیا کہ اس نے11ویں جماعت میں خودکشی کی کوشش کی تھی۔ میں کافی عرصے سے، تقریباً کچھ مہینوں سے ڈپریشن میں ہوں۔ میرے ذہن میں صرف ایک بات تھی: یہ چیزیں میرے ساتھ کیوں ہو رہی ہیں اور مجھے زندگی میں ایسی چیزوں کا سامنا کیوں کرنا پڑتا ہے لیکن ان چیزوں کے بارے میں بات کرنے سے ڈر لگتا تھا ۔ اپنے قریبی لوگوں کے سامنے، میں نے اپنے آپ کو مستحکم بنایا اور اتنی محنت کرنے اور اپنے آپ کو زیادہ وقت دینے کے بعد، میں مضبوط ہوگئی اور میں نے جوش و خروش سے بھری زندگی میں واپسی کی۔ ڈپریشن اور ذہنی بیماری سے نمٹنے کے حل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انجلی نے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہا ہر ایک کے لیے ایک ہی حل نہیں ہے، کیونکہ ہر کسی کی زندگی، جدوجہد، ماحول، سوچ، ذہنی صحت اور مسائل ایک جیسے نہیں ہوتے ہیں لیکن کوئی بھی شخص یقینی طور پر اپنے ذہن کو صحت مند اور مضبوط رکھ سکتا ہے ۔ عبادت کے ذریعے، اچھی خوراک ، نفرت کرنے والوں کو نظر انداز کرکے اور سب سے اہم بات ان لوگوں سے دور بھاگ کر جو ان کے سامنے اچھے رہنے کاڈرامہ کرتے ہیں لیکن وہ پیٹھ پیچھے اچھے نہیں ہوتے ۔ ان اقدامات سے انسان اپنے ذہن کو صحت مند رکھ سکتا ہے۔