ٹروڈو اورٹرمپ کا سرحد ی امور اور کورونا پر تبادلہ خیال

   

ٹورانٹو، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحد پار سے درپیش چیلنجوں سمیت کوروناوائرس پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعظم کے دفتر نے جمعرات کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم ٹروڈو اور صدر ٹرمپ نے کوروناوائرس سے شہریوں کی صحت، تحفظ اور اقتصادیات کو فروغ دینے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس سے پہلے ٹروڈو نے برطانیہ کے دورے سے لوٹی اہلیہ سوفی ٹروڈو میں فلو جیسی علامات کے بعد گھر سے الگ کام کرنے کا فیصلہ کیا ۔ محترمہ ٹروڈو کی کورونا وائرس کے تعلق سے طبی جانچ کی جا رہی ہے ۔ صحت ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو کینیڈا میں 35 نئے معاملات کی تصدیق ہونے سے کوروناوائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر اب 138 ہو گئی ہے ۔