نئی دہلی ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے اتم نگر میں ٹریفک جام کے باعث پولیس کو اغواء کنندگان کو حراست میں لینے میں مدد ملی اور مغویہ کو اس کی کار سے اغواء ہونے سے بچالیا گیا ۔ اس شخص کو جانک پوری علاقہ سے 4 افراد نے اغواء کیا تھا اور اسے دوارکا کی جانب لے جارہے تھے ۔ پولیس نے اتم نگر کے قریب کار کو روک دیا کیونکہ ڈرائیور ٹریفک جام سے چھٹکارہ پانے کیلئے دوسرا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ پولیس نے ایک کو گرفتار کیا ہے۔