نوانٹری کے اوقات گاڑیوں کو اسٹیگر، ڈی سی پی سرینواس کا اجلاس سے خطاب
حیدرآباد ۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) ٹریفک جام اور سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے سائبرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے انوکھے اقدام کا آغاز کیا گیا ہے۔ ٹریفک جام اور مصروف ترین نوانٹری کے اوقات گاڑیوں کو اجازت کیلئے اسٹیگر جاری کیا جائے گا۔ اس جدید طریقہ کار کے سبب گاڑیوں کی تفصیلات کے علاوہ نوانٹری میں داخلہ اور ٹریفک جام کو روکنے کا پولیس دعویٰ کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس سائبرآباد ٹریفک مسٹر سرینواس نے آج گاڑیوں کے مالکین کا خصوصی اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس میں کنسٹرکشن کمپنیوں میں استعمال کی جانے والی بڑی گاڑیوں آر ایم سی ٹرک، خانگی بسوں کے مالکین موجود تھے۔ پولیس نے خصوصی مہم کے متعلق انہیں آگاہ کیا اور سائبرآباد ٹریفک پولیس کی خصوصی اسکیم ’’مائی ٹرانسپورٹ ازسیف‘‘ کی خصوصیات کو بیان کیا۔ شہر میں مصروف ترین اوقات بڑی گاڑیوں کی نقل و حرکت سے ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے اور بڑی گاڑیوں کے سبب حادثات بھی پیش آرہے ہیں۔ سائبرآباد پولیس نے نوانٹری کے اوقات داخلہ کیلئے قبل از وقت درخواست دینے کی ہدایت دی اور اس درخواست پر اجازت دی جائے گی اور انہیں کیو آر کوڈ اسٹیگر جاری کیا جائے گا جس کے سبب نوانٹری کے اوقات میں داخلہ کی اجازت رہے گی۔ سائبرآباد حدود میں صبح 7:30 تا 10:30 بجے تک نوانٹری اوقات پائے جاتے ہیں۔ع