ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

   

جائزہ اجلاس کے بعد سب انسپکٹر گمبھی راؤ پیٹ مسٹر انیل کا بیان

گمبھی راؤ پیٹ /22 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹریفک قانون کے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ یہ بات سب انسپکٹر آف پولیس گمبھی راؤ پیٹ مسٹر انیل نے کہی ۔ وہ آج یہاں بحیثیت سب انسپکٹر آف پولیس کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے کے بعد پہلی دفعہ نمائندہ سیاست آصف علی سعادت کو اپنا خصوصی انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کڑی نظریات مافیا پر ہوگی ۔ غیر مجاز و غیر قانونی طور پر منتقلی کی جانے والی ریت وہ اس کے گاڑیوں کو کسی بھی حال ضبط کرلیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں کسی کی بھی سفارش ناقابل قبول ہوگی ۔ مسٹر انیل نے کہا کہ ٹو وہیلر گاڑیاں چلانے والوں کو چاہئے کہ وہ سفر کے دوران ہیلمٹ کا استعمال کریں اور ساتھ ہی ضروری دستاویزات جیسے رجسٹریشن ، انشورنس ، لائیسنس وغیرہ اگر کسی کے پاس اس طرح کے ضروری دستاویزات موجود نہ ہو توں ان کے خلاف جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ جو آن لائین کے ذریعہ ہی وصول کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مسافرین کئے جانے والے آٹو مالکان کو بھی سخت انتباہ دیا کہ وہ حد سے زیادہ مسافرین کو آٹو میں نہ بیٹھائیں انہوں نے کہا کہ اکثر دیکھا جارہا ہے کہ مسافرین والے آٹوز میں حد سے زیادہ پیاسنجر ہوتے ہیںجس کی وجہ سے یہ آٹوز حادثات کا شکار ہو رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے شرح اموات میں اضافہ ہوتے جارہے ہے ۔ انہوں نے نمائندہ سیاست کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان جرائم کی روک تھام ، لاء اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے وہ اپنی جانب سے کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے پولیس کے دوستانہ تعلقات پیدا کرنے کیلئے سماجی کاموں کو بھی انجام دیا جائے گا ۔ اس موقع پر پولیس اسٹیشن سے وابستہ دیگر پولیس ملازمین بھی موجود تھے ۔