ٹریفک پولیس کا مذاق اڑانا مہنگا پڑا، 14,500 جرمانہ

,

   

٭ چندی گڑھ ٹریفک پولیس نے ایک موٹر بائیک سوار کے خلاف 14,500 روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ وہ اپنی گاڑی پر دو افراد کو سوار کرتے ہوئے ایک پولیس جوان کا مذاق اڑاکر فرار ہوگیا تھا، جس نے ان کو رکنے کا اشارہ کیا تھا ۔ بائیک والے کو 7 مختلف خلاف ورزیوں کے تحت ٹریپل رائیڈنگ ، ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ ، ٹریفک سگنل توڑنے ، غلط رخ پر گاڑی چلانے ، سیکل ٹریک پر ڈرائیونگ ، خطرناک انداز میں گاڑی چلانے اور لاپرواہی کے ذریعہ دوسروں کی زندگی کو خطرہ میں ڈالنے پر جرمانہ لگایا گیا۔