حیدرآباد۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے انسانی اعضاء کی راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ سے کمس ہاسپٹل بیگم پیٹ تک انتہائی تیز رفتاری سے منتقلی کو یقینی بنایا گیا ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں گرین چینل فراہم کیا گیا ۔ ایک میڈیکل ٹیم نے راجیو گاندھی ائرپورٹ سے ایک قلب اور پھیپھڑوں کو منتقل کرنے کا کام کیا ۔ ایک ایمبولنس ائرپورٹ سے 2.09 بجے دن روانہ ہوئی اور 2.35 بجے وہ کمس ہاسپٹل پہونچ گئی ۔ 36.8 کیلومیٹر کا فاصلہ 26 منٹ میں طئے کیا گیا ۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے 2021 میں اب تک جملہ 15 مواقع پر ایسی سہولیات فراہم کی گئیں جن کے ذریعہ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ انسانی آلات کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔
