ٹریفک پولیس کے نئے قوانین

   


حیدرآباد ۔ یکم اکٹوبر (پریس نوٹ) حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے 3 اکٹوبر 2022ء سے ’آپریشن روپ‘
کے ذریعہ ایک خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے۔
-1 اگر آپ نے سگنلس کے قریب اسٹاپ لائنز کو کراس کرلیا تو آپ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
-2 اگر آپ اسٹاپ لائن کی حد سے باہر آ گئے تو 100 روپئے جرمانہ۔
-3 بائیں بازو کیلئے فری بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے پر 1000 روپئے جرمانہ ۔
-4 فٹ پاتھوں پر اپنا سازوسامان رکھنے والے دوکانداروں پر بھاری جرمانہ۔
-5 پارکنگ سے پیدل راہروؤں کیلئے رکاوٹ بننے پر 600 روپئے جرمانہ۔
-6 اگر گاڑیاں نوپارکنگ علاقہ میں کھڑی کی گئی ہیں تو ٹریفک پولیس ایسی گاڑیوں کو ٹوونگ کے ذریعہ پولیس اسٹیشن لے جائے گی۔
-7 بائیک کے لئے نوپارکنگ جرمانہ 100 روپئے اور ٹوونگ کے مزید 200 روپئے وصول کئے جائیں گے۔
-8 کار کیلئے نو پارکنگ جرمانہ 200 روپئے اور ٹوونگ کے مزید 600 روپئے وصول کئے جائیں گے۔