ٹرینی پائلٹ حادثہ میں ہلاک

   

اعظم گڑھ : چار نشستی طیارہ اُترپردیش کے اعظم گڑھ میں پیر کو حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 21 سالہ ٹرینی پائلٹ کی موت ہوگئی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اُنھیں خراب موسم اس حادثے کا سبب معلوم ہوتا ہے ۔ طیارہ ایک کھیت میں جاگرا ۔ اُس نے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے صبح 10:30 بجے اُڑان بھری تھی اور ٹرینی پائلٹ اسے چلارہا تھا ۔ طیارے میں صرف ایک فرد ہی سوار تھا۔ مہلوک پائلٹ کی شناخت کون کارک سارن متوطن ہریانہ کی حیثیت سے کی گئی ۔