ٹرین انجن بوگی سے نکل گیا ‘بڑاحادثہ ٹل گیا

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے ضلع جنگاوں کے اسٹیشن گھن پور کے قریب حیدرآباد سے دھن پورجانے والی ایکسپریس ٹرین کا ایک بڑاحادثہ آج صبح ٹل گیا۔یہ ٹرین آج صبح سکندرآباد اسٹیشن سے روانہ ہوئی،جنگاوں کے قریب لوپ لائن سے مین لائن منتقلی کے دوران انجن بوگی سے نکل گیا جس کے نتیجہ میں اسٹیشن گھن پورپر بوگیاں رک گئیں۔اس واقعہ سے مسافرین میں سنسنی پھیل گئی۔ مسافرین نے اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ریلوے کے عہدیداروں نے انجن کو دوبارہ جوڑا۔اس واقعہ کے نصف گھنٹہ کے بعد یہ ٹرین براہ قاضی پیٹ دھن پور کیلئے روانہ ہوگئی جس کے ساتھ ہی مسافرین نے راحت کی سانس لی۔