ٹرین حادثہ میں باپ اوردو بیٹیاں ہلاک

   

حیدرآباد۔/11 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میڑچل میں پیش آئے افسوسناک واقعہ میں باپ اور دو بیٹیاں ہلاک ہوگئیں۔ یہ دلسوز واقعہ میڑچل کے گوڑا ویلی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ متوفی شخص محکمہ ریلوے کا لائن مین بتایا گیا ہے جس کی شناخت کرشنا کی حیثیت سے کرلی گئی۔ کرشنا اپنی دونوں لڑکیوں کے ساتھ آج ڈیوٹی پر پہنچا اور دونوں لڑکیوں ہرشیتا اور وانی کو ریلوے ٹریک پر بٹھا دیا اور اپنے کام میں مصروف ہوگیا اس دورن اچانک ٹرین کی آمد سے کرشنا پریشان ہوگیا اور ٹریک پر موجود اپنی دونوں بیٹیوں کو بچانے کیلئے دوڑا ،اس کوشش کے دوران کرشنا اپنی دونوں بیٹیوں کے ساتھ ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ اس حادثہ پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آیا کرشنا نے اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ خودکشی تو نہیں کی تاہم اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔ع