حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹریپل آئی ٹی حیدرآباد میں ایک نیا کورس متعارف ہوا ہے ۔ 2 سال پر مشتمل پروڈکٹ ڈیزائن اینڈ مینجمنٹ ( پی ڈی ایم ) ایم ٹیک کورس میں داخلوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ ٹکنالوجی ، پروڈکشن ، ڈیزائن ، انوویشن ، انٹرپرینر شپ میں طلبہ کا شعور بیدار کرنے کے لیے یہ کورس تیار کیا گیا ہے ۔ کیرئیر کا آغاز کرنے والے گریجویٹس ، ورکنگ پروفیشنلس کو تجربہ حاصل کرنے ، نئی اختراعات ، نئے اسٹارٹپس کا آغاز کرنے کی تیاری کرنے والوں کے لیے یہ کورس معاون و مددگار ثابت ہوگا ۔ اس کورس میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے 10 نومبر تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔۔ ن