ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تعداد 24 کروڑ ہوگئی

   

نئی دہلی13نومبر (یو این آئی) نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) میں منفرد ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تعداد 24 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ، جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے ۔ این ایس ای نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ نومبر 2025 میں اس نے 24 کروڑ ٹریڈنگ اکاؤنٹس کا ہدف عبور کر لیا ہے ۔ گزشتہ سال اکتوبر 2024 میں یہ تعداد 20 کروڑ تھی، یعنی محض ایک سال میں 20 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق، منفرد رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کی تعداد 22 ستمبر 2025 تک 12 کروڑ تک پہنچ گئی تھی اور 31 اکتوبر 2025 تک 12.2 کروڑ ہو گئی۔ قابلِ ذکر ہے کہ سرمایہ کار مختلف بروکرز کے ساتھ متعدد اکاؤنٹس رکھ سکتے ہیں، لہٰذا ایک ہی شخص کے کئی کلائنٹ کوڈز ہو سکتے ہیں۔