ٹریڈ لائسنس سے جی ایچ ایم سی کو113 کروڑ کی ریکارڈ آمدنی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ٹریڈ لائسنس کی اجرائی کے ذریعہ پہلی مرتبہ 100 کروڑ کے نشانہ کو عبور کرلیا ہے۔ ٹریڈ لائسنس کی ادائیگی کی مہلت کے اختتام کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو 1.15 لاکھ تجارتی اداروں سے جملہ 113 کروڑ حاصل ہوئے ہیں۔ اس زمرہ میں جی ایچ ایم سی کو پہلی مرتبہ اس قدر بھاری آمدنی ہوئی۔ گزشتہ سال کے مقابلہ ٹریڈ لائسنس فیس کی آمدنی میں 20 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 50 فیصد تجارتی ادارے ابھی بھی ٹریڈ لائسنس کی تجدید کے بغیر کام کررہے ہیں۔ جی ایچ ایم سی ان اداروں کو لائسنس فیس ادا کرنے کے لئے مہلت دینے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے نتیجہ میں توقع کی جارہی ہے کہ جی ایچ ایم سی کی سالانہ آمدنی 400 کروڑ تک بڑھ جائے گی۔ عہدیداروں نے خصوصی مہم کے ذریعہ ٹریڈ لائسنس حاصل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی اور پنالٹی عائد کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 2023 میں ٹریڈ لائسنس سے آمدنی 83 کروڑ تھی جو 2024 میں بڑھ کر 94 کروڑ ہوئی۔ جاریہ سال 113 کروڑ کی آمدنی سے امید کی جارہی ہے کہ آئندہ دو برسوں میں سالانہ آمدنی 400 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ 1