ٹریڈ پرموشن کارپوریشن چیرمین ایم بھکشا پتی کی حلف برداری کے بعد ایم ایل سی کویتا سے ملاقات

   

جوگی پیٹ۔/22 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ ٹریڈ پرموشن کارپوریشن چیرمین متم بھکشاپتی کی حلف برداری تقریب میں ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی ہریش راؤ، ایم ایل سی کویتا، وزیر داخلہ محمد محمود علی، رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل ظہیرآباد اور دیگر سینئر قائدین موجود تھے۔ مسلم ویلفیر کمیٹی کے صدر عرفات محی الدین کی قیادت میں کئی مسلم نوجوانوں نے بھکشا پتی چیرمین کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس پروگرام میں معبود خان ، رفیق علی شاہ خان، ماجد ، خواجہ، حبیب اور کئی قائدین نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں سنگاریڈی ڈسٹرکٹ سے کثیر تعداد میں بی آر ایس کارکنوں نے حصہ لیا۔