نئی دہلی : کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن پارٹیوں نے آج دہلی میں پولیس اور احتجاجی کسانوں کے درمیان پیش آئی جھڑپوں اور تشدد کے دیگر واقعات کی مذمت کی ۔ ملک کے طول و عرض سے مختلف سیاسی پارٹیوں نے کہا کہ دارالحکومت میں یکا یک افراتفری اور نیراج کی کیفیت پیدا ہوگئی ۔ ممتابنرجی نے کہا کہ یہ حکومت کی عدم حساسیت کے سبب ہے ۔ راہول گاندھی نے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے دوبارہ مطالبہ کیا کہ متنازعہ زرعی قوانین سے دستبرداری اختیار کی جائے ۔ چیف منسٹر پنجاب امریندر سنگھ اور دیگر کئی ریاستی و قومی قائدین نے بھی آج کے تشدد کی مذمت کی ۔