ٹسٹ فائنل ، جڈیجہ ایکس فیکٹر ثابت ہوں گے :مونٹی

   

لندن۔ انگلینڈ کے سابق بائیں ہاتھ کے اسپنر مونٹی پینسر کا خیال ہے کہ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ ‘‘ایکس فیکٹر’’ ثابت ہوں گے جب ہندوستان ساؤتھمپٹن کے ایجاس باؤل میں ورلڈ ٹسٹ چمپشئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں کین ولیمسن کی زیرقیادت نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گا اور یہ فائنل 18 جون کو شروع ہوگا۔ انگلش اسپنر مونٹی نے کہا کہ اگرچہ اس بات پر بہت انحصار ہوگا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) افتتاحی ڈبلیو ٹی سی کے فائنل کے لئے پچ کی تیاری کیسے کرے گی ، خطاب کے تصادم میں اسپنرز بھی اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ میرے لئے رویندر جڈیجہ ایکس فیکٹر ہوں گے۔ وہ انڈین پریمیر لیگ میں لاجواب فام میں نظر آئیں ہیں۔ اگر ہندوستان صرف ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کرتا ہے تو میں اسپن بولنگ کے طور پ روی چندرن کی بجائے جڈیجہ کے ساتھ میدان میں جاؤں گا۔ پنیسر نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جڈیجہ کی بولنگ کی مہارت اور بائیں ہاتھ سے شاندار بیٹنگ کرنے والا آل راؤنڈ مل جائے گا۔آئی پی ایل 2021 سیزن کے دوران ، جو بائیو بلبل کی خلاف ورزی کی وجہ سے 4 مئی کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا اس میں چینائی سوپر کنگز کے آل راؤنڈر جڈیجہ نے 161.32 کے اسٹرائیک ریٹ سے 131 رنز بنائے ہیں اور چھ وکٹیں لیں۔پنیسر جو 2006 اور 2013 کے درمیان انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے ٹسٹ مقابلوں کی نصف سنچری بھی کھیلی اور اس دوران انہوں نے 167 وکٹیں حاصل کیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ٹی سی کے فائنل کے بعد ہندوستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز میں انگلینڈ کو گھریلو حالات کا فائدہ پہنچے گا اور ہری وکٹوں کے ساتھ انگلینڈ میدان سنبھالے گا۔