ٹسٹ میں نمبر ون بننا اگلی منزل:بابر

   

جوہانسبرگ ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی ونڈے کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر موجود بیٹسمین بابراعظم نے کہا ہے کہ اْن کا اگلا ہدف اپنی اس درجہ بندی کو برقرار رکھنا ہے۔بابر اعظم نے اپنی اس شاندار کامیابی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر عباس، جاوید میاں داد اور محمد یوسف کی فہرست میں شامل ہونے پر فخر ہے۔اْنہوں نے کہا کہ تینوں کرکٹرز ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے روشن ستارے رہیں گے۔بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ کوشش کروں گا کہ محنت اور استقلال کا مظاہرہ کروں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سے قبل ٹی 20 کی عالمی درجہ بندی میں بھی پہلا مقام حاصل کرچکے ہیں لیکن ان کا اصل ہدف ٹسٹ کرکٹ کا نمبر ون بیٹسمین بننا ہے کیونکہ کسی بھی کرکٹر کی صلاحیتوں کا اصل امتحان تو ٹسٹ کرکٹ ہی ہے۔