واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں ایک سو سال قبل ہونے والے سیاہ فام افراد کے قتل عام کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ منگل کو بائیڈن نے اس شہر کا دورہ کیا اور اُن واقعات کی مذمت کی جن کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 10 ہزار بے گھر ہو گئے تھے۔ بائیڈن نے اس علاقے میں بچ جانے والے چند افراد، جن کی عمریں اب ایک سو برس سے زیادہ ہیں، سے ملاقاتیں کیں۔
اسپین: کشتی میں چھپائی گئی
15 ٹن منشیات ضبط
لیڈرڈ : ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ اسپین کسٹم ایجنسی اہلکاروں نے منگل کی صبح ایک فشنگ بوٹ کو روکا جس میں 15 ٹن منشیات موجود تھی۔کسٹم حکام نے عملے کے چار افراد کو حراست میں لے کر کشتی کو بھی قبضے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی منگولین قونصلر حکام کی درخواست پر کی گئی۔
