ٹماٹو چکن ڈرم اسٹکز

   

اجزا : چکن لیگز پانچ سے چھ عدد، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا چمچہ، ٹماٹر کا پیسٹ آدھی پیالی، ٹماٹر دو عدد، پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چمچہ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، گرم مسالہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ، زردے کا رنگ چٹکی بھر، قصوری میتھی آدھا چائے کا چمچ، کوکنگ آئیل چار سے چھ کھانے کے چمچ۔
ترکیب : چکن لیگز کو صاف دھو لیں اور ان پر کٹ لگا کر زردے کا رنگ لگا دیں۔ٹماٹروں کو دھو کر بلینڈ کرکے رکھ دیں۔پھیلے ہوئے پیالے میں ادرک لہسن، نمک،لال مرچیں،کٹا ہوا زیرہ اور گرم مسالہ ڈال کر ملائیں اور چکن کو اس سے میرینیٹ کرکے پندرہ سے بیس منٹ کیلئے رکھ دیں۔کڑاہی میں کوکنگ آئیل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں پھر اس میں مسالہ لگے ہوئے چکن لیگز ڈال کر تیز آنچ پر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔پھر آنچ ہلکی کرکے اس میں ٹماٹر کا پیسٹ اور بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر ڈال دیں اور ڈھک کر پکنے رکھ دیں۔جب چکن گلنے پر آجائے اور ٹماٹر کا پانی خشک ہو جائے تو انھیں ہلکا سا بھون کر قصوری میتھی اور کالی مرچ چھڑک دیں اور تین سے چار منٹ بعد چولہے سے اتار لیں۔