ٹنڈولکر نے کشمیر میں عام لوگوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی

   

سرینگر: سچن ٹنڈولکر کو کشمیر کے اوڑی میں گلی کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کرکٹ کے معروف کھلاڑی سچن ٹنڈولکر جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اوڑی کی سڑک پر مقامی لوگوں کے ساتھ کچھ دیر کیلئے کرکٹ کھیلا۔تفصیلات کے مطابق جب سچن اوڑی کی ایک سڑک پر اپنی گاڑی میں سوار ہوکر جارہے تھے تو انہوں نے کچھ لوگوں کو کرکٹ کھیلتے دیکھا۔ انہوں نے گاڑی روکی اور ان لوگوں سے سوال کیا کہ ’کیا میں آپ لوگوں کے ساتھ کرکٹ کھیل سکتا ہوں؟ مقامی لوگ سچن کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ سچن نے کچھ دیر مقامی لوگوں کے ساتھ کرکٹ کھیلا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔سچن نے اس واقعہ کا ویڈیو ایکس پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا ’جنت میں ایک میچ۔