نئی دہلی۔ مشکل ہندی کے استعمال کی وجہہ سے منگل کے روز وزیراعظم نریندر مودی کی گئی تقریر بڑی تعداد میں شہری سمجھنے سے قاصر رہے ہیں۔
کویڈ19کے معاملات میں اضافے کے باوجود چوتھے مرحلے کے لاک ڈاؤن میں راحت اور کچھ سہولتیں فراہم کرنے کے متعلق وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے قومی خطاب میں تذکرہ کیاہے۔
مذکورہ تقریر جو 8بجے شروع ہونے تھی اور 8:30تک جاری رہی‘ کے متعلق ملک کے شہریوں کو بے چینی سے انتظار تھا۔
اپنی تقریر میں وزیراعظم نریندر مودی نے 20لاکھ کروڑ کے پیاکج کا ”آتما نربھر بھارت ابھیان‘ کے تحت کا اعلان کیا جس کا مقصدملک کو خود مختار بنانا اور کرونا وائرس بحران سے باہر نکال کر ملک کی معیشت کو پٹری پر لانا ہے۔
تاہم ٹوئٹر صارفین نے ساری تقریر ہندی میں تھی اس کے لئے اعتراض کررہے ہیں۔
نہایت سخت اور مشکل ہندی کے الزام تقریر کے دوران وزیر اعظم استعمال کرتے ہیں جو نہ صرف عام لوگوں بلکہ ہندی بولنے والوں کے لئے بھی ادائیگی میں مشکل ہوجاتی ہے۔
تقریر کے فوری بعد گوگل پر ہندی کے لفظ”اتما نربھر‘ کے ترجمہ کی تلاش کی کوشش دیکھی گئی ہے۔
الجھی ہوئے الفاظ کی تلاش ٹوئٹر پر طنز ومزاح کا سبب بنا۔ کئی غیر ہندی انٹرنٹ صارفین نے دعوی کیاہے کہ انہیں تقریر سمجھ میں نہیں ائی اور دیگر نے اس کو ہندی کا سبق قراردیاہے