ٹوئٹر کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا: طالبان

   

Ferty9 Clinic

کابل : میٹا کی جانب سے ایلون مسک کے ٹوئٹر کو ٹکر دینے کیلئے تھریڈز ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس کے صارفین چند دنوں میں ہی کروڑوں میں جا پہنچے ہیں۔اسی دوران طالبان رہنما انس حقانی بھی اپنا ووٹ ٹوئٹر کے پلڑے ڈال چکے ہیں۔حال ہی میں انس حقانی کی جانب سے ٹوئٹر کی حمایت میں پیغام جاری کیا گیا جس میں درج تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹوئٹر کے دو اہم فوائد ہیں۔پہلا فائدہ اظہار رائے کی آزادی ہے، دوسرا ٹوئٹر کی عوامی نوعیت اور مستند ہونا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ٹوئٹر کے پاس میٹا جیسی عدم برداشت کی پالیسی نہیں ہے، دوسرے پلیٹ فارم اس کی جگہ نہیں لے سکتے۔