واشنگٹن :ٹوئٹر کے سابق سی ای او جیک ڈورسی نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر زکو چھوڑ دیا جس کے بعد اس سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم سے ان کا تعلق بھی ختم ہوگیا ہے۔25 مئی کو ٹوئٹر کے شیئر ہولڈز کے اجلاس میں جیک ڈورسی نے یہ فیصلہ کیا۔2021 کے آخر میں انہوں نے سی ای او کا عہدہ چھوڑا تھا تاکہ وہ اسکوائر (اب بلاک) پر توجہ مرکوز کرسکیں۔سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کے بعد سے ہی جیک ڈورسی نے بورڈ سے بھی الگ ہونے کا منصوبہ بنالیا تھا اور کمپنی نے بتایا تھا کہ وہ اس وقت تک بورڈ کا حصہ رہیں گے جب تک 2022 کی شیئر ہولڈز کا اجلاس نہیں ہوجاتا۔