ٹورنٹو میں مسجد کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کی چاقو سے حملے میں موت

,

   

ٹورنٹو۔ کینڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایسلنگٹن کے مغربی علاقے ریکڈالی میں مسجد کے ایک نگرانی کار کی چاقو سے حملے میں موت ہوگئی ہے۔

مذکورہ شخص کی گردن پر وار کیاگیاتھا۔ ٹورنٹو پولیس کے بموجب حملہ کے وقت نگران کار مسجد سے واپس جارہے تھے۔ وار کرنے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار بھی ہوگیا۔

انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن برائے ٹورنٹو شواہد اکٹھا کررہی ہے۔

ٹورنٹو پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ آیا یہ نفرت پر مشتمل جرم ہے یا پھر حملے پس پردہ کوئی اور وجہہ ہے۔

اس نے سیاہ رنگ کی ہوڈی اور گہرے رنگ کا پینٹ پہنا تھا۔

وار کرنے کے بعد وہ موقع واردات سے چلا گیاتھا۔

ٹورنٹو پولیس کو اس بات کی امید ہے کہ وہ بہت جلد قاتل کو گرفتار کرلیں گے