حیدرآباد۔تلنگانہ میں جہاں پر موسلادھار بارش نے زندگی مفلوج کردی ہے‘ ایسا لگ رہا ہے کہ اس کے شہروں پر قدرت کے قہر کا سلسلہ کہیں تھمتا نظر نہیں آرہا ہے‘
کیونکہ شہر کے مختلف حصوں میں سیلاب کے پانی کے ساتھ زلزلوں کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے ہیں۔
کویڈ کی وباء کو لوگ بھول گئے
صبح کی اولین ساعتوں 1سے 2بجے درمیان میں ٹولی چوکی کے مکینوں کو زلزلوں کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔
ایک سافٹ ویر ملازم شعیب خان جو سماتھا کالونی میں رہتے ہیں نے کہاکہ ”کچھ سیکنڈس کے لئے میں نے زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے ہیں“۔
ڈائمنڈ ہلزکے مکینوں نے بھی اس طرح کی بات کہی ہے۔حالات کے پیش نظر موقع پر پولیس بھی پہنچی مگر سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیاگیاہے۔
سیاست ڈاٹ کام کی ٹیم بھی محکمہ سمکیات کے ذمہ داران سے بات کرنے سے قاصر رہا ہے۔
قبل ازیں جمعہ کی شام کو بورابنڈہ علاقے میں 1.5شدت کے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکے درج کئے گئے ہیں۔
دن میں تقریبا 8:35کے قریب میں لوگوں نے ایک زوردار آواز سنی اور اپنے گھروں سے باہر نکل گئے جس کی وجہہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔
سیلاب سے پچاس لوگوں کی جان اور 5000کروڑ کانقصان ہوا ہے۔
مذکورہ این ڈی آر ایف‘ آرمی‘ این جی او او رمقامی لوگوں راحت کاری اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں۔