حیدرآباد۔/6 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ٹولی چوکی پیراماونٹ کالونی میں پیش آئے ایک واقعہ میں عمارت کی سیڑھیوں سے نیچے گرنے پر ایک زیر علاج صومالی باشندہ ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ سلیمان علی احمد جو صومالی باشندہ ہے علاج کیلئے دس دن قبل صومالیہ سے ہندوستان آیا تھا اور وہ ٹولی چوکی پیراماونٹ کالونی میں مقیم تھا۔ صبح کی اولین ساعتوں میں وہ اپنے کمرہ سے باہر آیا تھا اور اچانک گرپڑا۔ اس واقعہ میں سلیمان علی احمد کے سر پر گہرا زخم آیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے ساتھی صومالی باشندوں نے اس کا کمرہ جو تیسری منزل پر واقع ہے میں دوبارہ کمرہ میں چھوڑ دیا ۔ آج صبح وہ اپنے کمرہ میں مردہ پایا گیا۔ پولیس فلم نگر نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ب