حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر عمارات و شوارع وی پرشانت ریڈی نے مرکزی وزیر سرفیس ٹرانسپورٹ اینڈ نیشنل ہائی ویز نتین گڈکری کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے یکم اپریل سے ٹول ٹیکس میں اضافہ کرنے کے فیصلہ سے دستبرداری پر زور دیا ۔ مکتوب میں مسٹر ریڈی نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ یکم اپریل سے تلنگانہ میں NHAI کے 32 ٹول گیٹس کے ذریعہ مرکزی حکومت کی جانب سے وصول کئے جانے والے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ کیا جارہا ہے ۔۔