حیدرآباد: مرکزی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی وے نے قومی شاہراہوں پر فاسٹ ٹیگ کے ذریعہ ٹول ٹیکس کی ادائیگی کی مہلت میں توسیع کردی ہے۔ تمام گاڑیوں کو ٹول ٹیکس نقد ادا کرنے کے بجائے فاسٹ ٹیگ کے ذریعہ ادا کرنے کی مہلت یکم جنوری 2021 مقرر کی گئی تھی لیکن اس تاریخ میں 15 فروری تک توسیع کی گئی ہے ۔ نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی آف انڈیا تمام ٹول پلازا پر یکم جنوری سے فاسٹ ٹیگ ادائیگی کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے ۔ تمام 4 وہیلرس اور کمرشیل گاڑیوں کیلئے اس کا لزوم رہے گا۔ قومی شاہراہوں پر فاسٹ ٹیگ سے ادائیگی 75 تا 80 فیصد ہوچکی ہے اور صد فیصد فاسٹ ٹیگ ادائیگی کیلئے مرکز نے مہلت میں اضافہ کیا ہے ۔
